counter easy hit

محکمہ اوقاف کے مزارعین کے ساتھ کوئی بھی ناانصافی نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل

 indicted szrh

indicted szrh

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے مزارعین کے ساتھ کوئی بھی ناانصافی نہیں کی جائے گی ،وزیراعظم نے ننکانہ صاحب میں ہو نے والے پر تشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو بہت جلد مسئلے کا پر امن اور قابل قبول حل نکال لے گی ،احتجاج اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اس لئے انجمن مزارعین صبر سے کا م لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسرز کلب ننکانہ صاحب میں انجمن مزراعین محکمہ اوقاف کے صدر رانا محمد ایوب کی سربراہی میں ملنے والے 50 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے مزارعین کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چند ماہ قبل ننکانہ صاحب میں ہو نے والے پر تشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں میرے علاوہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت سیکرٹریز شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ یہ کمیٹی انجمن مزارعین کے مسئلے کا پر امن حل نکال لے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کا ایک اجلاس ہو چکا ہے جبکہ دوسرا اجلاس عید کے بعد ہو گا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن مزارعین کے صدر رانا محمد ایوب نے کہا کہ ہم چند ایکڑ کے کاشت کار ہیں اور بمشکل اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ،ہم امن پسند لو گ ہیں ،ہم نے پہلے بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اور ہم آئندہ بھی چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا پر امن حل نکلے ،انہوں نے انجمن مزارعین کے مسئلے کے قابل قبول حل کے لئے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کی کاوشوں کو سراہا ۔