counter easy hit

ون ڈے رینکنگ؛معین علی، بیئراسٹو اور جوز بٹلر کی ترقی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جونی بیئراسٹو، معین علی، جوز بٹلر اور دیگر کی ترقی ہوئی ہے۔

One Day Ranking; Mine Ali, Biasto and Jawzler's developmentآسٹریلیا کی انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، فاتح ٹیم کے جونی بیئراسٹو، معین علی ٹاپ 10 کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بیٹسمینوں میں جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر اور جیسن رائے نے ترقی کی ہے، بیئراسٹو 4 درجے ترقی کے ساتھ 11 ویں، پلیئر آف دی سیریز جوز بٹلر دو درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں جبکہ جیسن رائے تین درجے آگے آتے ہوئے 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ایک ایک درجہ بہتری کے ساتھ الیکس ہیلز 22 ویں اور ایون موگرن 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولنگ میں عادل رشید تین درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں جبکہ معین علی 13 درجے کی لمبی چھلانگ کے ساتھ 12 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، مارک ووڈ کی 28 ویں اور ڈیوڈ وائلی کی 43 نمبر پر ترقی ہوئی ہے۔