counter easy hit

سید رضا علی گیلانی، شیخ وقاص اکرم کا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار

اوکاڑہ کینٹ: سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ،پی پی 184 پی پی 185 سے آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے لیے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ، راؤ اجمل خاں کے ساتھ مل کر کسی صورت الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پی پی 184سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔انہوں نے پی پی 184اور پی پی 185سے شاہ مقیم گروپ کے پلیٹ فارم سے آزاد الیکشن لڑنے کے لیے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے این اے 115 جھنگ سے (ن)لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ شہباز شریف کو بتا دیا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہیں چاہیے، انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لوں گا۔ اسی حوالے سے میں نے کئی روز سے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے بینروں پر آزاد امیدوار لکھا گیا ہے، اس کے باوجود (ن)لیگ نے ان کو ٹکٹ جاری کیا۔