راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ہڑپال اور چار واہ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی تاحال جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں تاہم پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور مارٹر شیلنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا تھا۔








