کراچی: پالتو کتے کے اغوا اوربلی کے قتل کے مقدمے میں مالکن کو انصاف نہ مل سکا جب کہ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد مقدمہ ہی اے کلاس قراردے دیا۔

واضح رہے کہ فرحت جمیل نامی خاتون نے گزری پولیس اسٹیشن نے اپنے چوکیدارعمر دراز خان اور گھریلو ملازمہ رقیہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی ۔ فرحت جمیل نے اپنی درخواست دائر میں موقف اختیارکیا تھا کہ عمردراز اور رقیہ نے میری پالتو بلی کو زہردیا، چوکیدار میرے کتے کو گھر سے باہر لے کر گیا جوچھین لیا گیا، چوکیدار اور ماسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔








