لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کا مزاج درست کرنے کیلیے بحالی پروگرام میں شریک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان کی حیثیت سے جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں، ان کو تبدیل کرنے کی بجائے مزید موقع دینا چاہیے۔ محمد عامر کو کسی ایک فارمیٹ سے بالکل الگ کرنے کی بجائے منیجمنٹ کو ان کا سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے۔








