counter easy hit

الیکشن کمیشن قبل از وقت دھاندلی کی تیاری کررہا ہے، سعید غنی کا الزام

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن انتخابات 2018 سےقبل دھاندلی کی تیاری کررہا ہے۔

Election Commission is preparing for pre-timing fraud, accused of Saeed Ghaniسندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقے کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے لئے اسکولز موجود ہیں لیکن حلقہ کے ووٹرز کو دور دراز علاقوں میں ووٹ ڈلوائے جارہے ہیں دوردرازعلاقوں میں پولنگ اسٹیشنز بنانے سے ووٹرز کی تعداد کم ہوگی اور اس عمل کا فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی میرے حلقے میں پولنگ اسٹیشن دور ہونے سے ووٹرز کو مشکلات تھی اور اس بار بھی الیکشن کمیشن انتخابات 2018 سے قبل دھاندلی کی تیاری کررہا ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔