counter easy hit

نیوزی لینڈ کیخلاف3 ٹی 20 :پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

New Zealand 3 T20: Pakistan squad expected

New Zealand 3 T20: Pakistan squad expected

لاہور…….نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز کے لئے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 15، 17 اور 22 جنوری کو کھیلی جا ئے گی ۔ سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہچیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے۔ رفعت اللہ ، عمران خان جونئیر اور سہیل تنویر پہلے ہی فٹنس کیمپ سے ڈراپ ہو چکے ہیں۔ عمر گل سو فیصد مینجمنٹ کو متاثر نہیں کر سکے لیکن ان کی ٹیم میں واپسی ہوگی ۔ورلڈ ٹی 20 سے پہلے یہ آخری سیریز ہے اس لئے مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی تجربات نہیں کرنا چاہتی۔ چیئرمین کی منظوری کے بعد فیصلہ ہو گا کہ اسکواڈ 15 رکنی ہو گا یا سولہ۔ ٹیم میں شمولیت کے شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ ،شعیب ملک ، صہیب مقصود، افتخار احمد ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، انور علی ، عماد وسیم ، محمد عرفان ، وہاب ریاض ، عمر اکمل، عامر یامین ، عمر گل اور محمد عامر مضبوط امیدوار ہیں۔مینجمنٹ محمد عرفان کی فٹنس سے مطمئن نہیں لیکن سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں روٹیشن پالیسی کے مطابق کھلایا جا سکتا ہے