counter easy hit

این ٹی ایس انٹری ٹیسٹ کیس: صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار

کراچی: سندھ حکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں بدنظمی کے بعد دوبارہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، جس پر 150 سے زائد طلبہ اور والدین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

NTS entry test case: The decision of the provincial government banned declaredسندھ ہائی کورٹ نے این ٹی ایس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابقہ نتائج برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ حکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں بدنظمی کے بعد دوبارہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد 150 سے زائد طلبہ اور والدین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ ٹیسٹ میں پاس ہو چکے ہیں، دوبارہ ٹیسٹ کیوں دیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ سنایا۔ عدالتی احکامات کے بعد طلبہ نے کورٹ میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ طلبہ کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، محنت کی تھی اس کا پھل مل گیا۔ انہوں نے کہا مستقبل میں ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرینگے۔