counter easy hit

ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کا مجسمہ دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا

بیونس آئرس:  ارجنٹائن اور بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کا بیونس آئرس میں موجود مجسمہ سال میں دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا۔

Argentine star Lionel Messi statue broke second timeلیونل میسی کا بیونس آئرس میں موجود مجسمہ سال میں دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا جب کہ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجسمہ سائیڈ پر گرا پڑا ہے جس کو ٹخنوں کے قریب سے توڑا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوری میں اس کو کسی نے درمیان سے توڑ دیا تھا تاہم چند روز بعد حکومت نے اس کو ٹھیک کروایا تھا۔