counter easy hit

ڈسکہ: ایک ہی خاندان کے 3 بچے اغواء

NO: 3 Baby

NO: 3 Baby

ڈسکہ سے 3 بچے اغواء ہو گئے، پولیس نے تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسکہ: (یس اُردو) ڈسکہ کے نواحی گاﺅں جامکے چیمہ سے ایک خاندان کے تین بچے غائب ہو گئے۔ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب بچے گھر پر اکیلے تھے۔ ان کے والدین واپس آئے تو تینوں بچے چودہ سالہ مہک، آٹھ سالہ ابوبکر اور پانچ سالہ ثناء گھر سے غائب تھے۔ آج چار روز گزرنے کے باوجود تاحال بچوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔جب بچوں کے ماں باپ تھانے میں رپورٹ درج کرانے گئے تو پولیس نے الٹا انہیں مشکوک سمجھ کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ والدین کے مطابق پولیس نے بچوں کو ڈھونڈنے کے لئے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاہم تھانہ موترہ میں بچوں کے والد قیصر کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زیرِدفعہ 363 اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔