counter easy hit

تم نے کوئی قربانی نہیں دی، مسلمان فوجی کا والد ڈونلڈ ٹرمپ پر بھڑک اٹھا

Donald Trump

Donald Trump

خضر خان نے امریکی آئین کی کاپی لہراتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں آزادی اور برابری کے تحفظ کے الفاظ دیکھیں۔
فلاڈیلفیا: (یس اُردو) عراق جنگ میں امریکہ کی خاطر اپنی جان گنوانے والے امریکی مسلمان فوجی کے والد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی نژاد خضر خان کا ڈیمو کریٹک کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رپبلکن کی جانب سے نامزد صدارتی امید ار ڈونلڈ ٹرمپ سے میں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کبھی امریکہ کا آئین پڑھا ہے؟ میں خوشی سے انھیں اپنی کاپی دیتا ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خضر خان کا کہنا تھا کہ اُن کے بیٹے نے امریکہ کے خاطر اپنی جان قربان کی۔ اُن کا 27 سالہ بیٹا کیپٹن ہمایوں خان 2004ء میں عراق میں ایک کار بم دھماکے میں مارا گیا تھا۔ اُنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ کیا آپ کبھی آرلنگٹن کے قبرستان گئے ہیں۔ جائیں اور اُن بہادر امریکیوں کی قبروں کو دیکھیں جنہوں نے امریکہ کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ وہاں آپ کو ہر مذہب، نسل اور جنس کے لوگ ملیں گے۔ اُنھوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اس انتخاب کو سنجیدگی سے لیں۔ انھوں نے ناظرین سے کہا کہ اس الیکشن کو معمولی نہ سمجھیں۔ یہ ایک بہت تاریخی انتخابات ہیں اور میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کے میرے بیٹے کی قربانی کا احترام کریں۔