counter easy hit

این ایچ اے نے لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ کا بیرہ غرق کردیا

Nha GT Road in the Lala Musa

Nha GT Road in the Lala Musa

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) این ایچ اے نے لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ کا بیرہ غرق کردیا،سال 2015میں 20سے پچیس نوجوان زندگی کی بازی ہارگئے، اس سلسلہ میں جی ٹی روڈ پرہیوی گاڑیوں کی وجہ سے پڑنے والی سلوٹوں نے سٹک تباہ کردی ہے،جس کا این ایچ حکام نے سڑک پربلیڈپھرواکراسے برابرکردینے کا آسان حل تلاش کرلیاہے۔جی ٹی روڈ پرجابجاسلوٹوں اور ان پربلیڈپھیرے جانے کے باعث موٹرسائیکل سوارحادثات کا شکارہورہے ہیں،جی ٹی روڈ پربالخصوص اندرون شہراور مین بازارکے سامنے سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت پراعلیٰ حکام آنکھیں بندکرکے گزرجاتے ہیں اور سڑک کی بہتری کیلئے کوئی کردارادانہیں کررہے ہیں