counter easy hit

ممتازقادری سے رشتہ دنیاکی کوئی طاقت نہیں توڑسکتی,سیدنویدالحسن شاہ

 sydnuydalhsn King

sydnuydalhsn King

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام چوتھی سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپرست اعلیٰ تحریک تحفظ اسلام پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی نے کہاہے کہ بڑے سے بڑاجبر،مشکل بھی تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان کو غازی ملک ممتازقادری کی حمائت سے نہیں روک سکتی اور ہماراغازی ملک ممتازقادری سے رشتہ دنیاکی کوئی طاقت نہیں توڑسکتی،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی کو بے بنیادمقدمات کو بنیادبناکرپہلے جیل میں بندکیااور پھرفورتھ شیڈول لگاکرگھرمیں قیدکیاہواہے میرے خلاف بھی گوجرانوالہ میں ایک ایساہی بے بنیادمقدمہ بنایاگیاہے لیکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمارایہ سلسلہ رک نہیں سکتا،غازی ممتازقادری رہائی تحریک کے جو قائدین جو حکم دیں گے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان اس پرعمل کریں گے،عہدکرتے ہیں کہ غازیان اسلام نے امت کو درس دیاہے اس پرچلتے ہوئے ہرمشکل سے ٹکراجائیں گے،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی مجلس عاملہ کے وائس چیئرمین ممتازقانون دان سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج کی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی کوئی کتاہمارے آقا حضرت محمدﷺ کی عزت وناموس پربھونکے گاتو اس کی زبان گدی سے نکال لی جائے گی،حکمران جتنی مرضی مشکلات کھڑی کرلیں ہم غازی ممتازقادری کے ایجنڈے پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،انہوں نے کہاکہ اگرحکمران سمجھتے ہیں کہ پرامن عوام اہلسنت کو فوج اور پولیس کے ذریعے خوفزدہ کرکے غازی ممتازقادری رہائی تحریک کو ختم کردیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے ملک بھرمیں ہزاروں کارکن سروں پرکفن باندھ کراپنے ہیروغازی ممتازقادری کی رہائی کی جدوجہدمیں ہراول دستے کا کرداراداکریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو بتادیناچاہتے ہیں کہ ہمارے قائدغازی محمدثاقب شکیل جلالی کو تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا راہنماء ظاہرکے انہوں نے فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کئے ہوئے ہیں ،حکومت فوری طورپران کو فورتھ شیڈول سے نکالے ورنہ حکومت اور ان کے نمائندوں کو اس کا حساب دیناہوگا،گوجرانوالہ میں قائدین اہلسنت پردرج کیاگیابے بنیادمقدمہ فی الفورخارج کیاجائے،ممتازمذہبی اسکالرصاحبزادہ غلام بشیرنقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ باؤلی شریف نے کہاکہ جس قوم میں نبی کی شان میں گستاخی کی جائے اور قوم خاموش رہے تو اللہ اس قوم پراپناعذاب نازل کرتاہے ہم غازی ممتازقادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک گستاخ کو واصل جہنم کرکے پوری قوم کو اللہ کے عذاب سے بچالیا،حکمرانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ غازی ممتازقادری کو باعزت رہاکرکے قوم کو عذاب الٰہی سے بچالیں ،یہ نہ ہو کہ حکمران غازی ممتازقادری کو پھانسی پرچڑھاکرمبتلائے عذاب الٰہی نہ ہوجائیں،انہوں نے کہاکہ کس قدرافسوس کا مقام ہے کہ پہلے افرادبکتے تھے اب قومیں بکتی ہیں ،اور ہم پاکستانی قوم بھی آئی ایم ایف کے آگے بکے ہوئے ہیں ،ہمارے بجلی گیس کے بلزبھی ہم خودنہیں بناتے بلکہ آئی ایم ایف کی مرضی سے بنتے ہیں ،کانفرنس سے مولانامحمدعمرحسن راضی اسلام آبادنے بھی خطاب کیا،جبکہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان ضلع گجرات کے تمام یونٹس کے ذمہ داران،مرکزی جماعت اہلسنت،انجمن طلباء اسلام،سنی تحریک،غازی ممتازقادری رہائی تحریک لالہ موسیٰ ،انجمن جلالیہ رضویہ سمیت تمام سنی تنظیمات کے ذمہ داران،کارکنان سمیت سینکڑوں افرادشریک تھے۔