دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا بدستور پہلے جب کہ پاکستان 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کو چیپل ہیڈلی سیریز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو تیسرے سے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور بنگلا دیش ساتویں جب کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر بنگلا دیش سے ساتویں پوزیشن چھین سکتی ہے۔








