counter easy hit

کراچی ترقی نہیں کرتا توملک آگے نہیں بڑھتا، گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور جب شہر ترقی نہیں کرتا تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے۔

Pakistan, could, not, get,development, without, Karachiگورنر سندھ محمد زبیرعمر نے نجی یونیورسٹی کے کا نووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں کراچی کے کاروبار کے لئے اچھی نہیں، ماضی میں 10 منٹ میں کراچی بند ہوجاتا تھا، جلاؤ گھیراؤ اورہڑتال کراچی کی پہچان بن گئے تھے اورخراب حالات کی وجہ سے سرمایہ کاری آنا رک گئی تھی، سرمایہ کار صرف یہ پوچھتا ہے کہ حالات کتنے پر امن ہیں کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور کراچی ترقی نہیں کرتا تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے جب کہ 3 سال کے پہلے پاکستان اور اب کے پاکستان بہت فرق ہے۔

گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ضروری ہے، ہم لڑجھگڑکر مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے،کشمیر کا مسئلہ تمام پاکستانیوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جب کہ مذاکرات سے مسائل کا حل پاکستان اوربھارت کے عوام کے لیے بہتر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website