اسلام آباد: پاکستان میں قطر کے سفیر سقربن مبارک المنصوری کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کے خطوط ان کے ذاتی ہوسکتے ہیں، قطری حکومت کا خطوط سے کوئی تعلق نہیں۔

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے سقر بن مبارک المنصوری کا کہنا تھا کہ قطر افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیلٰے تیار ہیں۔علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر پابندی کے حکم نامے سے متعلق انہوں نے کہا کہ قطر اس نظریے سے متفق نہیں کہ اسلام دہشتگردی پھیلانے کا ذریعہ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی صدر اپنے اقدام پر نظرثانی کریں گے۔








