counter easy hit

کراچی کی یونیورسٹیز میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کاانکشاف

Net outlawed in Karachi

Net outlawed in Karachi

کراچی……کراچی کی یونیورسٹیز میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزم اویس کالعدم حزب التحریر کے لیے کام کرتا تھا جس کی جےآئی ٹی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم اویس شہر کی جامعات میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا تھا،جس کے تحت جامعات میں کالعدم تنظیم سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔ملزم نے 2008ء میں این ای ڈی سےانجینئرنگ اور2011 ءمیں ایم بی اےکیا، این ای ڈی یونیورسٹی میں کالعدم تنظیم کے اراکین سے ملاقات ہوئی۔جے آئی ٹیم میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے اراکین کی میٹنگ جامعات کے قریب چائے خانوں پر رکھی جاتی تھی، اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو اس لیے شامل کرتے تھے تاکہ وہ تنظیم کے لیے فنڈنگ کرسکیں۔