counter easy hit

نوازشریف بیٹی کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے مریم نواز عادی جھوٹی بن گئی ہیں، وہ اپنے والد کی وجہ سے نہیں، بلکہ نوازشریف اپنی بیٹی کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔

Nawaz Sharif is in a hurry due to daughter, Fawad Chaudharyسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آج اپنے بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اس لیے کٹہرے میں ہیں کہ انہیں نے عوام کے خزانے میں خیانت کی،نواز فیملی نے پیسے جوڑنے میں تمام حدیں پار کر دیں اس لیے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس لیے مقدمات کاسامناکررہےہیں کیوں کہ انہوں نےقومی خزانےمیں خیانت کی،سابق وزیراعظم کے بچوں نے 300 ارب روپے باہر رکھے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کو جھوٹ بولنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی، انہوں نے پہلے کہا کہ ان کی بیرون ملک کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور بعد میں خود اعتراف کیا کہ ان کی سوا ارب سے زائد کی جائیداد ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے 22 جعلی ڈیڈ عدالت میں جمع کرائیں جو تمام کی تمام جعلی تھیں، اگر سپریم کورٹ لحاظ نہ کرتی اور عام آدمی پر جو قانون نافذ ہوتا ہے وہی مریم نواز پر نافذ ہوتا تو وہ 7سال کی جیل کاٹ رہی ہوتیں۔