لاہور: عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا تھا۔ جس کے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوا تھا، عاصمہ حامد کو ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








