counter easy hit

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، یمن بحران پر قرار داد کی منظوری کا امکان

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) یمن بحران کے معاملے پر پارلیمنٹ میں متفقہ قرار داد کی منظوری کا امکان ہے، سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج دس بجے طلب کر لیا۔

یمن بحران سے پیدا ہونے والی سیکورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آج پانچواں روز ہے ، اجلاس میں سعودی عرب فوج بھیجنے کے معاملے پر بحث جاری ہے۔

حکومت نے یمن کے معاملے پر پالیسی طے کرنے کے لیے متفقہ قرار داد لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، اس مقصد کے لیے سپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں مجوزہ قرار داد کے حوالے مشاورت کی جائے گی ، پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ساڑھے دس بجے ہوگا ۔ مشترکہ اجلاس سے عمران خان خطاب کریں گے۔