counter easy hit

ریلی میں بدمزدگی پر افسوس ہے، ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرنا ہو گا، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں تھوڑی بدمزگی ہوئی جس پر افسوس ہے، نائن زیرو پر عمران اور ریحام بھابھی کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی تھیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دیدی ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے استقبال کیلئے پھولوں کی 2 من پتیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

دونوں کے لیے رکھے گئے تحائف ان کی امانت ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ کسی بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔

پی ٹی آئی کے ریلی میں ہونے والی بدمزگی کا افسوس ہے ، انہوں نے تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ 19 اپریل کے جلسے کیلئے مکمل تعاون کریں گے ، الطاف حسین کا کہنا تھا ماضی کی تلخیوں کو فراموش کر کے محبتوں اور چاہتوں کے نئے دور کا آغاز کرتے ہیں۔