counter easy hit

ماضی کی خوبرو اداکارہ جیابچن 67 برس کی ہو گئیں

Jaya Bachchan

Jaya Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کی خوبرو اداکارہ جیابچن آج اپنی سڑسٹھ ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ جیابچن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1963 میں بنگالی فلم سے کیا۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن جیا کی پہلی فلم گڈی تھی۔

فلم بنسی برجو اور زنجیر میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد اس جوڑی نے شادی کر لی۔ ابھیمان، چپکے چپکے، شعلے اور سلسلہ جیابچن کی کامیاب فلمیں ہیں۔ فلم کل ہو نہ ہو اور کبھی خوشی کبھی غم میں جیابچن کا منفرد کردار بھی شائقین کو خوب بھایا۔

کامیاب اداکارہ بیوی اور سیاستدان جیابچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور بھارت کے سویلین ایوارڈ پدما شری سے نوازا جا چکا ہے۔