counter easy hit

ٹوئنکل کھنہ کی سینئر اداکار نصیرالدین شاہ پر کڑی تنقید

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اپنے والد راجیش کھنہ کوکمزور اداکا کہنے پر نصیرالدین شاہ سے ناراض ہیں۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی اخبار کے مطابق نصیر الدین شاہ نے راجیش کھنہ کو کمزور اداکار بتاتے ہوئے کہا تھا کہ راجیش کھنہ کی وجہ سے بھارتی فلموں کے معیار میں کمی آئی اور اسی وجہ سے عام سی فلمیں بننے لگیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ چونکہ راجیش کھنہ 70 کے عشرے کے انتہائی مشہور اور مقبول اداکار تھے تو ان کی عامیانہ اور آسان سی اداکاری کی چھاپ پورے بالی ووڈ پر ہی پڑ گئی۔ ٹوئنکل کھنہ کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے ٹوئٹر پرجواب دیا کہ “سر اگر آپ زندہ لوگوں کا احترام نہیں کر سکتے تو کم از کم ان لوگوں کا تو احترام کریں جو اس دنیا سے جا چکے ہیں اور آپ کو جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں”۔ ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ نصیر خود مقبولیت کے اس مقام تک نہیں پہنچ پائے جو راجیش کھنہ کو ملا تھا۔ ایسے میں ان کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔