counter easy hit

بھارتی فلموں میں اداکاری کا کبھی نہیں سوچا: شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلموں میں اداکاری کرنے کا کبھی نہیں سوچا۔
ممبئی: (یس اُردو) پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹی وی کے پروگراموں میں کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے بھارتی فلموں میں اداکاری کرنے کا کبھی نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مکمل دھیان اس وقت اپنے فیملی کی طرف ہے۔ وہ مزید چیزوں میں خود کو الجھانا نہیں چاہتے۔ بھارتی نجی ٹی وی کے کامیڈی پروگرام 145 مذاق مذاق میں146 کی میزبانی کرنے والے شعیب اختر نے کہا کہ ہربھجیت سنگھ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کے اچھے دوست ہیں۔ شعیب اختر آج کل بھارتی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو 145مذاق مذاق میں146 میں ہربھجیت سنگھ کے ساتھ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے شو کے حوالے سے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کے میرے شو کو ہر عمر کا افراد دیکھیں