counter easy hit

فواد خان نے دپیکا پڈوکون کا شوہر بننے کی حامی بھر لی

Fawad Khan

Fawad Khan

پاکستانی اداکار فواد خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم “پدماوتی” میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھائیں گے۔
ممبئی(یس اُردو) اداکار فواد خان نے بھارتی فلم نگری میں 2014 میں ریلیز ہونیوالی فلم خوبصورت سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جبکہ فلم کپور اینڈ سنز میں اداکاری کے جوہر دکھا کرسب کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اب بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار چارمنگ ہیرو کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فواد خان کو فلم پدماوتی میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس میں وہ دپیکاپڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔ دپیکا اور فواد خان کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائیگی۔ واضح رہے کہ اداکار فواد خان ان دنوں نامورہدایت کار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔