counter easy hit

دوسرے شہروں کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

Nankana Sahib,

Nankana Sahib,

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)دوسرے شہروں کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں سمیت ننکانہ صاحب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں ، دفاتر اور دوکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ بجلی کی تاریں جھولوں کی طرح جھولتی نظر آئیں اور مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی