counter easy hit

ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث آوارہ کتوں کی شہر میں بھر مار

TMA and kill the stray dogs

TMA and kill the stray dogs

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث آوارہ کتوں کی شہر میں بھر مار ،شہری پریشان تلف کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کی عدم توجہگی کے باعث ننکانہ شہر اور گردونواح جن میں محلہ کیارہ صاحب، بیوہ کوارٹر، احمد شاہ روڈ کے دونوں اطراف پارکوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہونے کی وجہ سے صبح سویرے سیر کیلئے آنیوالے مرد و خواتین اور بچے ان آوارہ کتوں کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں آوارہ کتے مختلف ٹولیوں میں ہر طرف پھرتے نظر آتے ہیں ان آوارہ کتوں کی وجہ سے اکثر اوقات باولے کتے بھی ان میں شامل ہوجاتے ہیں باولے ہونے کی وجہ سے سیر کیلئے آنیوالے لوگوں اور بچوں کو کاٹ لیتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات کاٹنے سے شہریوں کو ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران محکموں کو ہدایات جاری کیں کی جائیں آوارہ اور بغیر پٹے کے کتوں کو فوری طور پر تلف کرنے کی ہدایت جاری کریں تاکہ کوئی شہر ی ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی نہ ہوں