counter easy hit

ڈی سی او ڈاکٹرعثمان علی خاں کی زیر صدارت ٹیکس ڈے منایا گیا

DCO daktrasman

DCO daktrasman

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈی سی او ڈاکٹرعثمان علی خاں کی زیر صدارت ٹیکس ڈے منایا گیا۔حکومت پنجا ب کی خصوصی ہدایت پر آج ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں کی زیر صدارت ٹیکس ڈے منا یا گیا۔جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر مدثر رضوان خان، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز غلام رضا بھٹی سمیت دیگر افسران،ننکانہ کے ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان،تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ٹیکس ڈے کے حوالے سے کمیٹی روم میں شرکاء نے ویڈیو لنک کے ذریعے 90شاہراہ قائداعظم پر وزیراعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت مرکزی تقریب میں شرکت کی۔