counter easy hit

ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں لگایا جانے والے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا

Nankana Sahib

Nankana Sahib

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں لگایا جانے والے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالز پر مختلف اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک ،ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے مضان بازارمیں آئے ہوئے خریداروں سے رمضان بازار میں فراہم کردہ سہولیات اور مسائل کے بارے بھی پوچھا ،انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے چینی اور آٹے کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا ،ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے رمضان بازار میں بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن ،ٹی ایم او امجد ڈھلوں ،مسلم لیگی رہنماء رائے صفدر علی کھرل ،رائے رضوان سلطان سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبار کے مقدس مہینے میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے رمضان بازاروں کاانعقاد پنجاب حکومت کا عوام دوست قدم ہے جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات میں مصروف ہیں جس کے اثرات سے ہر کوئی مستفیذ ہو رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بھی رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس سے عام آدمی کو بھی بہت فائدہ پہنچ رہا ہے ۔