counter easy hit

ریلوے روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی ،بیوی جاں بحق ،خاوند شدید زخمی

seriously injured

seriously injured

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریلوے روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی ،بیوی جاں بحق ،خاوند شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر افضل بیکری کے قریب واپڈا ملازم غلام باری کے گھر میں اچانک گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر گھر میں سوئے میاں بیوی بری طرح جھلس گئے ،بعد ازاں غلام باری کی اہلیہ شمائلہ بی بی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ غلام باری کو ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر فواد احمد سعید نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں منگوانا پڑیں ،جنہوں نے کامیاب آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔