counter easy hit

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ننکانہ رانا عبد الحمید مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے

Nankana District Accounts

Nankana District Accounts

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ننکانہ رانا عبد الحمید مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے اس موقع پر ان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد امجد بھٹی،رائے سعید الیاس ،عمران پراچہ ،یوسف موہل ،سردار اعجاز ڈوگر ،منور حسین ،ولی محمد اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد سمیت دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا عبد الحمید نے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوشش کی تھی کہ وہ ننکانہ صاحب میں اپنے قیام کے دوران تمام سٹاف سے بھائیوں جیسا سلوک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں تاہم انسان ہو نے کے ناطے اگر ان سے کوئی غلطی ہو گئی تو میں معذرت خواہ ہوں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور جن لوگوں نے مجھے تکلیف دی میں انہیں معاف کرتا ہوں ،میں نے اپنی ملازمت کے دوران سرکاری ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی تھی ،اس موقع پر سٹاف کی طرف سے رانا عبد الحمید کو یادگاری تحائف بھی دیئے گئے