counter easy hit

محکمہ اوقاف اور مزارعین کے مابین زر پٹہ کا معاملہ حل نہ ہو سکا

 matter of lease

matter of lease

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )محکمہ اوقاف اور مزارعین کے مابین زر پٹہ کا معاملہ حل نہ ہو سکا ،انجمن مزارعین نے 16 اپریل کو بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع شہر کے 6 داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا ،حالات کی خراجی کے ذمہ دار صدیق الفاروق اور اس کی ہٹ دھرمی ہو گی ،عہدیدران انجمن مزارعین تفصیلات کے مطابق انجمن مزارعین محکمہ اوقاف کے صدر رانا محمد ایوب نے دیگر عہدیدران اور صدر ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن ننکانہ خامد حسین سدھو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر کئی سالوں سے لاگو فی ایکر زر پٹہ 1300 روپے سے بڑھا کر اسے 15000 روپے کر دیا ہے جو چند ایکڑ ز پر کاشتکاری کر کے اپنے بچوں کی کفالت کرنے والے کسانوں پر ظلم کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے کسانوں کو اپنی زمینوں پر کاشت گندم کی فصل کاٹنے سے روک دیا گیا اور لاہور اور دیگر شہروں سے گندم کی کٹائی کے لئے بھاری مشینری منگوا لی گئی ہے جس سے 40 دیہات کے ہزاروں کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،انجمن مزارعین کے عہدیدران نے کہا کہ صدیق الفاروق کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حالات روز بروز کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں اور ہم حکومت وقت اور انتظامیہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ حالات کی خرابی کے ذمہ دار صدیق الفاروق ہوں گے انہوں نے 15 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہو نے پر 16 اپریل کو بھارتی سکھ یاتریوں کیننکانہ صاحب آمد کے موقع پر شہر کے 6 مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے