counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 12افراد زخمی

12 including 1

12 including 1

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 12افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق حسن گارڈن شاہکوٹ گھر میں کام کرتے ہوے 40سالہ ریاست علی کے اوپر اچانک دیوار گر گئی ،وار برٹن روڈ نزد آبادی یوسف والا تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 46سالہ امانت علی اور18سالہ شہزاد علی ،احمد شاہ روڈننکانہ تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ والے نے 25سالہ ایم وسیم کو ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیا ،نزد مانانوالہ پھاٹک ننکانہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 40سالہ شاہد اور40سالہ جگدے خان ،بچیکی روڈ نزد بھٹیاں دی ڈھاری تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ عامر اور20سالہ شاہد ،مانگٹانوالہ روڈ نزد کھیاڑے کلاں بائی پاس تیز رفتار موٹرسا ئیکل فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 38سالہ وزیر ،40سالہ شہناز بی بی اور04سالہ علی زین ،سانگلہ ہل نزد باجوہ فلور مل تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 55سالہ غلام مصطفی گر کر شدید زخمی ہو گیا ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔