counter easy hit

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا

NA SPEAKER SENDS REFERENCE AGAINST PM NAWAZ TO ECP

NA SPEAKER SENDS REFERENCE AGAINST PM NAWAZ TO ECP

لاہور(یس اردو نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ہفتے کو کہا ہے کہ انہوں نےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کو وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے حصول کیلئے ایک ریفرنس بھیجا ہےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ’’پارلیمنت کو مضبوط کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

پندرہ اگست کو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے عہدیداروں قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر شیریں مزاری، اور سینیئر راہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی  نے رکن قومی اسمبلی کے طور پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ان کی نااہلی کیلئےریفرنس دائر کیا تھا۔ مذکورہ ریفرنس ان ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کیا تھا

ریفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف کانام پانامہ کاغذات میں آف شور کمپنیوں میں غیر قانونی طریقوں سے سرمایہ کاروں میں شامل ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف کا کڑا احتساب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کوششوں کا حصہ تھا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے بھی عمران خان اور جہانگیر خان ترین کیخلاف ریفرنس بھجوا رکھے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website