counter easy hit

میانمار مسلمانوں کیخلاف فوجی کارروائی بند کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن بند کرے۔

Myanmar closes military action against Muslims, United Nationsملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والی 10 بین الاقوامی شخصیات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کھلا خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ میانمار میں قیامت خیز انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، برمی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں لہٰذا فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکا جائے۔ سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جتنا ممکن ہو امداد فراہم کریں تاکہ انسانی بحران سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بنگلادیش جانے والے مہاجرین کی تعداد 4لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب ملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والی 10 بین الاقوامی شخصیات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کھلا خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ اس بات پر ہے کہ سلامتی کونسل اس بحران کو ختم کرنے اور خطے میں قیام امن کے لیے کیا کردار ادا کررہا ہے۔ یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا گیا ہے جب روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے والا ہے۔