counter easy hit

کوالالمپور کے اسکول میں آتشزدگی، طلبا سمیت 25افراد جاں بحق

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلبا سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے۔

Fireworks in school of Kuala Lumpur, 25 people were killed including studentsذرائع کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں ۔ ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5بجکر 15 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں کو لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے، کہ واقعہ میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔