counter easy hit

میانمار روہنگیا مسلمانوں کو واپس بلائے ، بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی: بحران معمولی نہیں وسیع نوعیت کا ہے ، پناہ گزینوں کی دیکھ بھال بنگلہ دیش کیلئے ممکن نہیں:سشما سوراج کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم سے ملاقات میں گفتگو

Myanmar calls back to the Rohingya Muslims, Indian Foreign Ministerبھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو واپس لینا پڑے گا ، روہنگیا بحران وسیع نوعیت کا ہے ، اس قدر بڑی تعداد میں ان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا بنگلہ دیش کیلئے ممکن نہیں ہو گا، بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طویل المدتی بنیادوں پر پناہ گزینوں کی اس قدر بڑی تعداد کا خیال رکھنا بہت مشکل کام ہے ، واضح رہے کہ ان روہنگیا مہاجرین نے بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں عارضی کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے اور یہ بحران اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔