counter easy hit

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کشمیر کیلئے مذاکرات کار مقرر کر دیئے گئے۔

Indian government decides to restore dialogue in occupied Kashmirمودی سرکار کو کشمیریوں کی جہد مسلسل کے آگے جھکنا پڑ ہی گیا۔ بھارت کی حکومت نے حریت رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کشمیر کیلئے مذاکرات کار ہوں گے۔ دنیشور شرما نے بھارتی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امن پہلی ترجیح ہو گی اور اس کے لیے ہر وہ ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ادھر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیشور شرما کو حریت رہنماؤں سے بات چیت کی آزادی ہو گی۔