counter easy hit

وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کا متحدہ عرب امارات کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف

Australia

Australia

میلبرن (یس ڈیسک) ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لئے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں مائیکل کلارک، ارون فنچ اور اسٹیون اسمتھ کی نصف سنچریز کی بدولت 304 رنز اسکور کئے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرشنا چندرن اور ناصر عزیز نے 3،3 جب کہ امجد جاوید اور محمد توقیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو بھی بھاری مارجن سے ہرایا تھا۔