counter easy hit

کابینہ میں توسیع ، مشاہد اللہ کو دوبارہ وزیر بنانے کا فیصلہ

 Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

مشاہد اللہ کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت دی جائے گی ، حاصل بزنجو کو بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت دینے کا امکان
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاہد اللہ کو دوبارہ وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو کو بھی وفاقی وزیر بنایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے مشاہد اللہ اور حاصل بزنجو کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ مشاہد اللہ کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت دی جائے گی جبکہ حاصل بزنجو کو بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے ۔ آج کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی ۔ نئے وزرا کی تقریب حلف برداری جلد منعقد کی جائے گی ۔