counter easy hit

سپاہیوں کی جسمانی و حربی تربیت کی اہمیت کم نہیں ہوسکتی :راحیل شریف

 underestimated: Sharif

underestimated: Sharif

آرمی چیف کی ایوب سٹیڈیم میں پاک فوج کے تربیتی مقابلوں میں شرکت ، جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے
لاہور (یس اُردو) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جنگی ٹیکنالوجی چاہے جس قدر جدید ہو جائے سپاہی کی جسمانی و حربی تربیت کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایوب سٹیڈیم لاہور میں پاک فوج کی جسمانی و حربی تربیت کے مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی ۔ آرمی چیف نے شرکاء کی تربیت کے معیار کو سراہا ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سپاہی کی تربیت میں جسمانی تربیت بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے ، حربی و جسمانی مقابلوں میں تقریبا 275 اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ مقابلے جدید سائنسی اصولوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیے گئے تھے ۔ آرمی چیف نے مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ نائیک محمد اویس نے دو میل کا فاصلہ دس اعشاریہ ایک منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ، سپاہی فاروق نے حربی کارکردگی کا مقابلہ 59 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گننر اشفاق حسین نے 56 پل اپ نکال کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح سپاہی نوید الحسن نے 30 منٹس میں 1948 سٹ اپ نکال کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی اکرام نے تیس منٹ میں 1705 پش اپ نکالے ۔ راولپنڈی کور ٹیم نے پی اے سی ای ایس چمپیئن شپ جبکہ کراچی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی