counter easy hit

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ، سابق ایم ڈی پیپکو کا چودہ روزہ ریمانڈ

 MD Pepco

MD Pepco

ملزم نے اختیارات سے تجاوز کر کے پانچ سو غیر قانونی بھرتیاں کیں ، نجی کمپنیوں کو ٹھیکے دے کر کروڑوں کا فراڈ کیا :تفتیشی افسر
لاہور (یس اُردو) لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ لاہور میں نیب کی جانب سے گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو ہتھکڑیاں لگا کرعدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پانچ سو کے قریب غیر قانونی بھرتیاں کیں ۔ طاہر بشارت چیمہ نے میرٹ سے ہٹ کر نجی کمپنیوں کو ٹھیکے دیکر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے ۔ ملزم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔