counter easy hit

ملتان: دو کزنز نے ایک ہی شخص کو جیون ساتھی چن لیا

ملتان: فراز نے ڈیڑھ ماہ قبل اپنی پسند سے شادی کی، بعد میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلی سے شوہر کی دوسری شادی کروا دی

Multan: Two Cousins chose the same person as a living partnerملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں دو ماموں زاد لڑکیوں نے اپنے ایک ہی کزن سے شادی کر لی۔ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ دوست ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ ملتان کے فراز نے ڈیڑھ ماہ میں دوسرا بیاہ کر لیا۔ چند ہفتے پہلے لڑکے کی علینہ سے پسند کی شادی ہوئی اور اب علینہ نے اپنی کزن اور سہیلی علیشبہ کو پسند کرکے شوہر سے بیاہ کرا دیا۔ دونوں سہیلیاں ایک ہی لڑکے سے شادی پر خوش ہیں۔ دو کزنز نے ایک ہی لڑکے سے بیاہ کیا تو سماج دشمن بن گیا۔ علیشبہ کے گھر والوں نے علینہ اور فراز کے خلاف پرچہ کٹوایا تو فراز نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ تینوں کہتے ہیں چاہے دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے وہ ایک ساتھ ہی رہیں گے۔