counter easy hit

سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے نیا سال اپنے دیرینہ دوست آنند کے ساتھ پیرس میں منایا۔

Sonam Kapoor announced wedding in Marchمعروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے نیا سال اپنے دیرینہ دوست آنند کے ساتھ پیرس میں منایا۔ سونم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ تصاویر شیئرکی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ چند عرصے سے سونم اور آنند ایک ساتھ گھومتے پھرتے اور وقت گزارتے نظر آرہے ہیں اور میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال مارچ میں آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی۔