yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں

    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزیر اعظم صاحب! کوئی معجزہ ہی آپ کو بچاسکتا ہے، چوہدری نثار

MH Kazmi July 15, 2017 1 min read
Mr. Prime Minister! You can save by any miracle, Chaudhry Nisar
Share this:

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو مشورے دیے اور کہا ہے کہ جو ہورہا ہے اور جو کچھ ہونے جا رہا ہے کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔

Mr. Prime Minister! You can save by any miracle, Chaudhry Nisar
Mr. Prime Minister! You can save by any miracle, Chaudhry Nisar

اعلیٰ سطح ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ کابینہ اجلاس میں کھل کر بولے،گلے شکوے بھی کیے، پارٹی کے ساتھ ماضی کے تعلقات کا اظہار بھی کیا اور وزیراعظم کو مشورے بھی دیے ،انھوں نے کہا کہ 1985 سے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، پارٹی کے ساتھ ہمیشہ وفاداری نبھائی ہے ، لیکن اب کچھ عرصے سے مشاورت کا عمل محدود کر دیا گیا ہے، جونیئر لوگوں کو آگے لایا گیا مجھے کسی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیاگیا۔

چوہدری نثار نے واضح کیاکہ جو کچھ ہو رہا ہے، خوشامدی مشیروں نے صورتحال کو اس مقام پر پہنچایا ہے،سارے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا ہے، سیاسی اور لیگل ٹیم اس معاملے سے اچھی طرح نہیں نمٹ سکی ہے، جوکچھ ہورہا ہے اس میں کوئی معجزہ ہی آپ کو بچاسکتا ہے۔ میں تو صرف آپ کے لیے دعاگو ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار نے کچھ تاخیر سے پہنچنے کے بعد وزیرداخلہ نے چہرے پر مسلسل خفگی طاری کیے رکھی، انھوں نے صرف وزیراعظم سے سلام دعا کی اور کسی رکن سے بات نہیں کی۔

وزیراعظم کے خطاب کے بعد جب وزیرداخلہ کے بولنے کی باری آئی تو انھوں نے کھل کر اظہارکیا اور دل کی بھڑاس نکالی، بولے اداروں کے ساتھ تصادم نہیں ہونا چاہیے اور کوئی بہتر راستہ نکالنا چاہیے۔ انھوں نے اشاروں کنایوں سے یہ تاثر دیا کہ موجودہ صورتحال میں ان کاکوئی ہاتھ نہیں، جس کا بعض حکومتی لوگوں کی جانب سے اظہار کیا جارہا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ان حالات میں جو تقریریں ہوئی ہیں وہ نہیں ہونی چاہیئں تھیں، ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے حالیہ اور ماضی کے کئی اہم واقعات کا بھی ذکرکیا،کہا کہ ایک بار انھوں نے وزیراعظم سے وزیرداخلہ بننے کی خواہش کی تھی، اس کے علاوہ انھوں نے وزیراعظم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے طویل خطاب کیا، وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار سے کہاکہ ’’ اگر آپ کوکوئی تحفظات تھے تو بہتر ہوتا مجھ سے علیحدگی میں بات کر لیتے، اس فورم پر بات کرنے کے بجائے الگ سے بات کرنا زیادہ بہتر ہوتا،‘‘ اس کے بعد وزیرداخلہ اپنی نشست سے اٹھے اور اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہی نکل گئے اور کہاکہ ’’ موجودہ صورتحال میں آپ کے لیے دعاگو ہیں۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Another Muslim family in the train victim of Indian extremist Hindus
Previous Post ٹرین میں ایک اور مسلم خاندان بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا شکار
Next Post امریکی کانگریس، پاکستان کیلیے امداد طالبان کیخلاف جنگ سے مشروع کرنیکی سماعت شروع
US congress, Legitimate hearing begins aid for Pakistan war against Taliban

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.