counter easy hit

ایم کیوایم کی کئی باتیں پی ٹی آئی سے ملتی جلتی ہیں، عمران خان

many-things-are-similar-between-mqm-imran-khan

many-things-are-similar-between-mqm-imran-khan

کراچی(یس نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کی کئی باتیں تحریک انصاف سے ملتی جلتی ہیں، بانی سے لاتعلقی پر ایم کیوایم پاکستان کو سراہتا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیوایم کو ویلکم کرتا ہوں کہ انہوں نے خود کو بانی سے دور کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے انصاف دیں تو نیا پاکستان بن سکتا ہے، تحریک انصاف آج اپنی مقبولیت کے عروج پر ہے، امید ہے رائیونڈ مارچ میں کراچی سے بڑی تعداد شریک ہوگی۔عمران خان کہتے ہیں کہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے، کراچی کا جلسہ بانی متحدہ کے بیانات کے خلاف احتجاج تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کیے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سےمہنگائی بڑھ رہی ہے اور ہر طبقہ پس رہا ہے،کرپشن اور بیروزگاری سارے پاکستان کا مسئلہ ہے ،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہوگا تو نیا پاکستان بنے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website