counter easy hit

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو دھمکی

کیرالہ میں ایک ریلی سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اڑی میں مارے گئے 18 جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔جنگ وجدل کی بات کرتے کرتے مودی نے لہجہ تبدیل کرلیا،انہوں نےدھمکی دیتے دیتے دونوں ملکوں کے درمیان غربت کے خاتمے کی لڑائی کا ذکر چھیڑ دیا۔

اس موقع پر مودی نے پاکستان کو غربت، بےروزگاری اور صحت کے شعبے میں مقابلے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آؤ ہمت ہے تو لڑائی اس بات پر کریں کہ غریبی کون پہلے ختم کرتا ہے،غربت، بے روزگاری کے خاتمے اور زچہ و بچہ کی صحت کے لیے لڑائی کون جیتتا ہے۔اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج،فضا ئیہ اور نائب بحری سربراہ سے ملاقات کی، جس کے دوران ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نریندر مودی، بھارتی فوجی چیف جنرل دلبیر سنگھ ،فضائی سربراہ اور نائب بحری چیف کے درمیان ملاقات میں اڑی حملے کے بعد بھارتی حکمت عملی پر بھی بات کی گئی، ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی مشیر اجیت دوول بھی شریک ہوئے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website