counter easy hit

سعودی ولی عہد کی مزید تصاویر سامنے آ گئیں

شہزادہ محمد بن سلمان نےاقتصادی وترقیاتی امورکونسل کےاجلاس کی صدارت کی، سعودی پریس ایجنسی نےاس اجلاس کی تصویریں جاری کی ہیں۔

More pictures of the Saudi Valentine's Day cameان تصاویر کے اجراء کے ساتھ ہی سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے منظرعام پرنہ ہونے سے متعلق رہی سہی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

اس سے قبل 18مئی کو جاری کی گئی تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان مصرکے صدر، بحرین کےشاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کے ساتھ موجود تھے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے کچھ روز قبل منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے بعض اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے شہزادہ محمد منظرعام سے غائب تھے۔