counter easy hit

کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی ثابت ہوگئی

کراچی کے علاقے ملیرمیں 13سال کی بچی سےزیادتی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہو گئی۔

Karachi girl became pregnantملیر کے علاقے جناح اسکوائر پر 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والےدوکاندار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی ملزم کی دکان سےبرگر لینے گئی تھی،ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرلیاگیا تھا،کل ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی برگر کی دکان پر برگر خریدنے آئی تھی کہ دکاندار نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تو متاثرہ لڑکی نے شور مچا دیا جس سے علاقہ مکین جمع ہوگئے اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی ملیر سٹی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزم دکان پر ہی کام کرتا ہے اوردکان کے ساتھ گھر میں اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

متاثرہ بچی کی بہن کا کہنا ہےکہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کو برگر لینے دکان پر بھیجا تھا، ‘ہم اکثر وہاں سے برگر وغیرہ منگواتے ہیں، ‘جب ایک گھنٹے تک چھوٹی بہن واپس نہ آئی تو ہم پریشان ہوگئے اور پھر میں محلے کے بچوں کے ساتھ وہاں گئی تو میں نے یہ منظر دیکھا۔

متاثرہ بچی کی بہن کے مطابق انہیں صرف انصاف چاہیے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔